(ویب ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پر تحفظات ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متعدد شہریوں کی جان لینے والے بدقسمت دہشتگرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں،کچھ برس قبل ایک بھارتی افسر کلبھوشن جادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ، بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پر تحفظات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہم امارات میں پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی کے تصور سے اتفاق نہیں کرتے، پاکستان متحدہ عرب امارات کی حکومت سے ان معاملات پر بات چیت جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت چیمپئنز ٹرافی اور کرکٹ پر کوئی پاک بھارت ٹریک ٹو یا بیک ڈور ڈپلومیسی جاری نہیں ہے۔