ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ تاجک وزیر دفاع کرنل جنرل صابر زادہ امام علی عبدالرحیم اور آرمی چیف کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آرمی چیف اور تاجک وزیر دفاع نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور تاجکستان کے درمیان عسکری اشتراک کار بالخصوص تربیت، انسداد دہشتگردی اور علاقائی استحکام بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور تاجکستان نے فوجی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تربیت، انسداد دہشتگردی اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تاجک وزیرِ دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے تاجکستان کے ساتھ دفاعی و سیکیورٹی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقائی استحکام و خوشحالی کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔