بڑی شخصیات کی اہم ملاقات، پاک سعودی دفاعی تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم

بڑی شخصیات کی اہم ملاقات، پاک سعودی دفاعی تعلقات مزید گہرے کرنے کا عزم

ویب ڈیسک: چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل سید عامر رضا کا دورہ سعودی عرب،  سی جی ایس لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نےسعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے اسٹرٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات مزید گہرے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

پاکستان سعودیہ تعلقات علاقائی امن اور استحکام کی ضمانت ہیں، پاکستان کے ایس اے بائی لیٹرل ڈیفنس انڈسٹریل فورم کا خصوصی اجلاس ریاض میں منعقد ہوا،  تینوں مسلح افواج کا وفد لیفتیننٹ جنرل سید عامر رضا کی قیادت میں شریک ہوا۔ 

سعودی وفد کی قیادت اسسٹنٹ منسٹر آف ڈیفنس خالد البیاری نے کی، جاری دفاعی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اور نئے مشترکہ منصوبوں پر گفتگو ہوئی، ابھرتی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبہ سازی پر غور کیا گیا۔

وژن 2030 کے تحت دفاعی شعبے میں تعاون تیز کرنے پر اتفاق ہوا، پاکستان نے سعودی دفاعی فورسز کی استعداد بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سعودی قیادت نے پاکستان کی قربانیوں اور انسداد دہشت گردی کے خلاف کی گئیں کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ 

Watch Live Public News