اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے  کیلئے  تمام گاڑیوں کیلئے ای ٹیگ لازمی قرار

اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے  کیلئے  تمام گاڑیوں کیلئے ای ٹیگ لازمی قرار

(ویب ڈیسک ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ای ٹیگ اسلام آباد یا دیگر صوبوں سے رجسٹرڈ تمام گاڑیوں کے لیے لازمی ہوگا۔

وفاقی دارلحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کے ای ٹیگ 18 نومبر سے جاری کئے جائیں  گے،18 نومبر سے شہریوں کو مختلف پوائنٹس سے یہ سٹیکر دستیاب ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ  شہریوں کو تمام مقررہ پوائنٹس کے حوالے سے پیشگی آگاہ کیا جائے گا۔شہری ای ٹیگ سٹیکرز ضلعی انتظامیہ کے مقررہ پوائنٹس سے ہی لگوا سکیں گے، ای ٹیگ کے لیے شہریوں کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ لانا لازمی ہوگا۔

 ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی کے لیے ای ٹیگ لازمی ہوگا۔

گزشتہ روز  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سخت احکامات جاری کیے تھے کہ ای ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کا اسلام آباد میں داخلہ نہیں ہوگا

Watch Live Public News