ویب ڈیسک:پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔
حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔
مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔
جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔
شاہد آفریدی کا یہ جملہ نہ صرف محفل میں موجود لوگوں کو ہنسا گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب زیرِ بحث رہا۔
ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے اپنے اپنے انداز میں ردِعمل دیا،کچھ نے لڑکی کی تعریف کو ’حد سے زیادہ جذباتی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی گفتگو مناسب نہیں تھی۔