پاکستان ہاکی ٹیم کے سینیئر کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے دوبارہ پریکٹس شروع کر دی

پاکستان ہاکی ٹیم کے سینیئر کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے دوبارہ پریکٹس شروع کر دی
کیپشن: پاکستان ہاکی ٹیم کے سینیئر کھلاڑی سفیان خان اور حنان شاہد نے دوبارہ پریکٹس شروع کر دی

(محمد شکیل خان) انجری کے بعد منی ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں سفیان خان اور حنان شاہد نےپریکٹس میچ میں حصہ لیا۔ پرولیگ سے قبل دونوں کھلاڑی انجریز کا شکار ہوگئے تھے۔

اس موقع پر سفیان خان نے کہاکہ اب بہتر محسوس کر رہا ہوں،پرو لیگ سے ایک روز قبل انجرڈ ہونا کافی مشکل وقت تھامگر ٹرینر اور فزیو نے کافی محنت کی اب کیمپ میں جا کر مکمل فٹنس حاصل کروں گا، سفیان خان کا کہنا تھا کہ  میرا ہدف ہے کہ ورلڈکپ سے قبل مکمل فٹ ہو جاؤں فزیو نے کہا کہ 25 تاریخ تک مکمل میچ کھیل سکوں گا، سفیان نے کہا کہ ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک رسائی  اور پھر ایشین گیمز ہدف ہیں۔
اسٹرائیکر حنان شاہد نے کہاکہ  دو بار مسلسل انجرڈ ہونا اور پھر ریکوری کرنا کافی مشکل تھا،اب ایک بارپھرٹریننگ شروع کردی ہے، ری ہیب کے دوران بھی ہاکی کے قریب رہا۔انجری کے بعد پہلی بار میچ کھیلنے کا احساس خوش آئند تھا۔
پرولیگ میں مایوس کن پرفارمنس پر حنان شاہد نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس پر فینز کا ناراض ہونا بنتا ہے۔پرولیگ میں ٹیم کی پرفارمنس کافی مایوس کن رہی،فینز سے وعدہ کرتا ہوں کہ انہیں مایوس نہیں کریں گے،ایشین گیمز میں ہم پوری دنیا کو سرپرائز کریں گے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔