(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی کے نئے قائد ایوان کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چودہری لطیف اکبر نے 17 نومبر دن 3 بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج جمع کرائی گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے نئے قائد ایوان کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
