ویب ڈیسک:معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شہرقائد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پیدا ہوئی ہوں، بڑی ہوئی ہوں، سب کو اپنا شہر بہت پیارا لگتا ہے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ شہر اس لئے اچھا لگتا ہے کیونکہ آپ کی یادیں جڑی ہوتی ہیں، آپ کے والدین یہاں رہتے ہیں، آپ کے نانا، نانی، دادا، دادی کا گھر تھا۔
اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ’ اگر آپ کسی اور حوالے پوچھ رہے ہیں تو مجھے اس کا علم نہیں، سب کو اپنا شہر اچھا لگتا ہے، اور یہ ملک ہم سب کا ہے، میں جب لاہور جاتی ہوں تو بے اختیار تعریف نکلتی ہے ، واہ، اقبال کا شہر! ادب کا شہر۔
کراچی کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کراچی کی خاصیت بتائی، کہا کہ کراچی اُس ماں کی طرح ہے جو بائیں پھیلا کر لوگوں کو ویلکم کرتا ہے، لوگ بہت ساری چیزیں اس سے لے بھی جاتے ہیں، کبھی کبھار برا سلوک بھی کرجاتے ہیں، پھر وہ معافی کرتی ہے اور کہتی ہے آؤ۔ یہ ہے کراچی کی خوبصورتی۔
اس موقع پر اداکارہ ماہر خان کے ساتھ معروف اداکار فواد خان بھی موجود تھے جو صحافیوں کے سوال سن رہے تھے۔
یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر سے سوال کیا گیا تھا کہ کبھی کراچی شفٹ ہوں گی یا نہیں؟ جواب دیتے ہوئے انہوں نے اچانک استغفر اللہ کہا اور کہنے لگیں کراچی مجھے پسند نہیں، اسلام آباد اور لاہور پسند ہیں، کراچی کے پروجیکٹس بھی لاہور یا اسلام آباد منتقل کردینے چاہئیں۔