دماغ چکرادینےوالی نفسیاتی تھرلر فلم "دوپتی "کا ٹریلرجاری

دماغ چکرادینےوالی نفسیاتی تھرلر فلم
کیپشن: دماغ چکرادینےوالی نفسیاتی تھرلر فلم "دوپتی "کا ٹریلرجاری

ویب ڈیسک: آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دماغ چکرا دینے والی نفسیاتی تھرلر فلم دوپتی کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول تفتیشی افسر کا کردار نبھائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق فلم کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ اس میں کاجول جیسی سینئر فنکارہ کے مقابلے میں بالی ووڈ کے نئے دور کی صفِ اوّل کی ہیروئن کریتی سینون نے ہیروئن اور ولن دونوں کے کردار نبھائے ہیں اور بیک وقت ایک ہی لڑکے سے حقیقی پیار اور پیار کا جھوٹا دعویٰ دونوں کردئیے۔

یوٹیوب پر نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے ریلیز کیے گئے ٹریلر کو صرف ایک گھنٹے کے دوران تقریباً 1 لاکھ 31 ہزار بار دیکھا گیا اور ویڈیو دیکھنے والے 9 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے ٹریلر کو پسندیدگی کی سند بھی عطا کردی۔ ٹریلر کا آغاز ایک تفتیشی منظر سے ہوتا ہے۔

اداکارہ کاجول، جو تفتیشی افسر ہے، ملزم سے سوال کرتی ہے کہ حادثے کے روز ہوا کیا تھا؟ پھر مزید مناظر دکھائے جاتے ہیں اور تفتیشی افسر کہتی ہے کہ پھنسنا میری انفرادیت ہے، کبھی پیٹرولنگ میں تو کبھی بھارت کے فوجداری قانون کو سمجھنے میں۔ میں قانون کی ہی پیروی کررہی ہوں۔

اس کے بعد سومیا یعنی کریتی سینون کا ذکر آتا ہے جسے ایک نوجوان سے محبت ہے اور پھر ٹریلر میں اسی صورت کی ایک دوسری لڑکی جو ولن ہے، اپنا تعارف کراتی ہے۔ ٹریلر سے محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ولن کے طور پر کریتی سینون ہیرو سے محبت کا اظہار کرکے اسے کسی کیس میں پھنسا دیتی ہے۔

آگے کے مناظر سے پتہ چلتا ہے کہ ہیروئن کی جڑواں بہن جو ولن ہے، صرف ڈرامہ نہیں کرتی بلکہ ذہنی مریض بھی ہے۔ اب وہ واقعی ذہنی مریض ہے اور قتل کس کا ہوا؟ قاتل کون ہے؟ یہ سب فلم دیکھنے سے پتہ چلے گا۔ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم نیٹ فلکس پر 25اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Watch Live Public News