ویب ڈیسک: فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد چار یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔
حماس نے چار یرغمالیوں کی لاشیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے یرغمالیوں کے حوالے کی گئی لاشوں میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ باقی 24 لاشیں نکالنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ کیونکہ تدفین کی تمام جگہیں معلوم نہیں ہیں۔ حماس نے کل اس معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا، جن میں سے سبھی ہشاش بشاش لگتے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی جیلوں سے 1,968 فلسطینی قیدی بسوں پر غزہ اور مغربی کنارے پہنچے۔ برسوں بعد اپنے پیاروں کو دیکھ کر گھر والوں کی خوشی دیدنی تھی، ایک دوسرے کو گلے لگا کر پیار کیا۔