ویب ڈیسک: جمعیت علماء اسلام (ف) نے نئے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ کی تعیناتی چیلنج کرنے آئے ہیں۔ جے یو آئی کا وزیر اعلیٰ کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا لطف الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے۔ پچھلے وزیر اعلیٰ کا استعفی منظور نہیں ہوا، گورنر نے ان کو تصدیق کے لیے بلایا ہے۔ پتہ نہیں انکو کیوں جلدی ہے، نئے وزیر اعلیٰ آنے تک پرانا وزیر اعلیٰ کام کرسکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیکر کے کہنے پر ہم نے کاغذات جمع کئے لیکن پھر اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ گورنر کا خط جب آیا تب ہمیں معلوم ہوا کہ استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ ہم چاہتے ہیں کہ پچھلے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور ہو پھر نیا وزیر اعلیٰ منتخب ہو۔