رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے دو نئے وزراء شامل کیے ہیں۔ جنہوں نے آج حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی کابینہ کے نئے شامل ہونے والے وزراء کو بریفنگ دی۔

تقریب حلف برداری میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور نومنتخب وزیر اعلیٰ کی مشیر انوشہ رحمان سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے دو وزراء میں رانا اقبال اور منشاء اللہ بٹ شامل ہیں۔

Watch Live Public News