ویب ڈیسک: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیر اعلی سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
حکم نامے میں لکھا ہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نو منتخب وزیر اعلٰی سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آج ایک بجے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔
درخواست سپیکر صوبائی اسمبلی اور دیگر ارکان اسمبلی نے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسپیکر یا کسی اور کو حلف لینے کے لیے نامزد کیا جائے۔