اٹلی نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

اٹلی نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کیپشن: اٹلی نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک: اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ اگر اس معاہدے پر مکمل عمل درآمد ہو جاتا ہے تو اٹلی کی طرف سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا عمل یقینی طور پر قریب تر ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرتا رہے گا۔

اطالوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک غزہ میں استحکام لانے کے لیے عملی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، یہاں تک کہ اگر اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ضرورت پڑی تو اطالوی کارابینیری فورس کو بھی تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے اور مجھے فخر ہے کہ اٹلی اس عمل کا حصہ ہے۔

Watch Live Public News