ویب ڈیسک: 16اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ انڈسٹری نے اس حوالے سےورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو بھیجوادی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 6روپے 10پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2روپے 75پیسے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1روپے 64پیسے کمی کا امکان ہے۔یکم اکتوبر سے اب تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3.76فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت162روپے 96پیسے سے کم ہوکر 158روپے 86پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 0.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 174روپے 28پیسے سے کم ہوکر 173روپے 31پیسے رہی۔ مٹی کے تیل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 1.8فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ قیمت 156روپے 61پیسے سے کم ہوکر 153روپے 86پیسے رہی۔
لائٹ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں 1.1فیصد کمی ہوئی ۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 143روپے 70پیسے سے کم ہوکر 142روپے 6پیسے رہی۔
انڈسٹری ورکنگ میں ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ شامل نہیں۔ اوگرا کل سمری وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔
وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن جاری کرے گی ۔تاہم حکومت نے لیوی ٹیکسز بڑھائے تو ریلیف کم یا ختم ہوسکتا ہے۔