فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہو گیا

فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہو گیا
کیپشن: فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہو گیا

ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری، فی تولہ سونا 6900 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہو گئی۔ جبکہ 10 گرام سونا 5916 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے کا ہو گیا۔

عالمی منڈی میں فی اونس سونا 69 ڈالر مہنگا ہو کر 4140 ڈالر پر ریکارڈ ہوا۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 5247 کی سطح پر مستحکم ہے۔

Watch Live Public News