پنجاب کے تما م ٹال پلازوں پر پرچی ختم،مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

پنجاب کے تما م ٹال پلازوں پر پرچی ختم،مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) پنجاب کے تما م ٹال پلازوں پر پرچی ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔38 الیکٹرانک ٹال پلازہ پر موٹروے کی طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،جس میں   5 بڑی روڈز تعمیر ومرمت اور بحالی کے لئے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دی گئی، پرائیویٹ ادارے سڑکوں کی تعمیرومرمت اور بحالی کے ذمہ دار ہوں گے۔ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے  نئی بننے والے تمام روڈز پر سولر سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم  بھی دیا۔اس کے علاوہ لاہور کی بیوٹی فکیشن پراجیکٹس کی بھی منظوری دے دی گئی۔

ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، داتا دربار، اک موریہ،دوموریہ پل کی بیوٹیفکیشن اور ری ویمپنگ کی جائے گی، ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارک میں فوارہ اور بچوں کے لئے منی ٹرین چلے گی، ریلوے اسٹیشن کے اردگرد تین کلومیٹر کے احاطے میں روڈز، فٹ پاتھ بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں  صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو  اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی جی ایل ڈی اے نے تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہونے والے 54 برج، 142 چھوٹے پل اور 858سڑکیں بحال کی جا چکی ہیں۔93 کلو میٹر طویل ملتان،وہاڑی روڈ کو پنجاب کی پہلی ڈسٹ فری سڑک بنایا جائے گا۔ وہاڑی ملتان روڈ پراجیکٹ کوجون2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔قائد اعظم انٹرچینچ تا واہگہ ٹورازم کوریڈور جون تک مکمل کر لیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر لوکل روڈ پروگرام 5251 کلومیٹر طویل کے2341  منصوبے دسمبر میں شروع اور جون تک مکمل ہوجائیں گے۔ مری کی تمام روڈز کی تعمیر ومرمت مکمل، چکوال اور ساہیوال کی بیشتر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ سی ایم پنجاب اینی شیٹیو کے تحت 10ہزار کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔

Watch Live Public News