ویب ڈیسک: مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تجسس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
عروب جتوئی جو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز، لائف اسٹائل پوسٹس اور اپنے شوہر ڈکی کے ساتھ اکثر ویلاگز میں نظر آتی ہیں اس وجہ سے کافی مقبولیت رکھتی ہیں، عروب جتوئی نے اچانک اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں اس پر عروب کی جانب سے تاحال کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا۔

ڈکی بھائی کی اہلیہ کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین مختلف اندازے لگا رہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ شاید عروب نے ڈیجیٹل ڈیٹاکس یا نئی شروعات کے لیے ایسا کیا ہے، جبکہ کچھ مداحوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ’ ہوسکتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی ذاتی معاملہ ہو۔
سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ چکی ہے کیونکہ عروب جتوئی کے اس اچانک سرپرائز نے ایک نیا موضوع سوشل میڈیا صارفین کو دے دیا ہے،مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے مداح پوچھ رہے ہیں کہ آخر اچانک ایسا کیوں ہوا۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ ’’کبھی کبھی سوشل میڈیا پر خاموشی ہی سب سے بڑی خبر بن جاتی ہے۔‘‘ ابھی تک نہ ڈکی بھائی اور نہ ہی عروب جتوئی نے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان دیا ہے۔