پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی کرنے کا تیاریاں

پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی کرنے کا تیاریاں
اسلام آباد (پبلک نیوز) عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان آنے کو تیار، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے دس روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہو گئی ہے۔ جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے دس روپے اور پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے پانچ روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی۔ پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد سولہ ستمبر سے ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔