وزیراعظم کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانیکی ہدایت

وزیراعظم کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانیکی ہدایت
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نہ مکمل ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چودھری، شفقت محمود، مخدوم خسرو بختیار، غلام سرور خان، چودھری طارق بشیر چیمہ، مونس الہٰی، وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اجلاس کے دوران صوبہ میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنائیں اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کے لیے اقدامات کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔