داتا علی ہجویری کا عرس، ڈسٹرکٹ لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

داتا علی ہجویری کا عرس، ڈسٹرکٹ لاہور میں عام تعطیل کا اعلان
لاہور: حضرت داتا علی ہجویری کے 979 عرس کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی منظوری سے ویلفیر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر 2022 بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17 ستمبر بروز ہفتہ تعطیل کا اطلاق صرف ڈسٹرکٹ لاہور پر ہوگا۔ حضرت داتا گنج بخش کے979واں عرس کی سہ روزہ تقریبات 15ستمبر سے شروع ہوں گی اور 17ستمبر تک جاری رہیں گی۔داتا گنج بخش کے عرس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ہوں گے۔ افتتاحی تقریب جمعرات 15ستمبر دن 11 بجے شروع ہوگی۔ رسم چادر پوشی اور دودھ کی سبیل سے تقریبات کا آغاز ہوگا۔ڈی جی مذہبی امورو اوقاف طاہر بخاری نے بتایا کہ زائرین کے لئے لنگر اور عرس کی دیگر تقریبات اور انتظامات کےلئے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ عرس کے دوسرے روز خصوصی محفل سماع ہوگی۔ عرس کے تینوں روز خصوصی محفل قرات و نعت کا بھی انعقاد کیاجائے گا۔ڈی جی مذہبی امورو اوقاف نے بتایا کہ عرس کے دوسرے اور تیسرے روز جامعہ مسجد داتا دربار میں روزانہ کی بنیاد پر 4 علمی محافل منعقد کی جائیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔