ویب ڈیسک: ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارت کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اوپننگ بیٹر شبھمن گل پریکٹس سیشن کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گل کو تکلیف کے باعث پریکٹس ادھوری چھوڑنی پڑی اور وہ فزیو کی نگرانی میں میدان سے باہر چلے گئے۔ اس دوران کپتان سوریا کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے اُن سے بات کی۔
تاہم کچھ دیر بعد گل دوبارہ میدان میں واپس آئے اور نیٹ پریکٹس دوبارہ شروع کر دی، جس سے ان کی دستیابی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بھارت ٹاکرا آج شام 7:30 بجے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ میں بھارت نے اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو شکست دی، جبکہ پاکستان نے عمان کو ہرایا تھا۔ یہ دونوں ٹیموں کا دوسرا میچ ہوگا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، 19 میں سے 10 میچز جیت چکا، جبکہ پاکستان نے 6 فتوحات حاصل کیں۔ پاکستان کی آخری فتح 2022 میں ہوئی تھی۔ بھارت 8 مرتبہ چیمپئن رہا ہے، جبکہ پاکستان نے 2 بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔