ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرا میں پچ کس ٹیم کیلئے مددگار ہوگئی؟

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرا میں پچ کس ٹیم کیلئے مددگار ہوگئی؟
کیپشن: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرا میں پچ کس ٹیم کیلئے مددگار ہوگئی؟
سورس: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرا میں پچ کس ٹیم کیلئے مددگار ہوگئی؟

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ گروپ اے کا اہم میچ شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

دبئی کی پچ کس ٹیم کے لیے سازگار ہوگی؟ اس حوالے سے اسپورٹس تجزیہ کار شاہد ہاشمی کا کہنا تھا کہ

یہ پچ اسپنرز کو مدد دیتی ہے۔ ماضی میں بھی بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں اسی وکٹ پر پاکستان کو 242 رنز تک محدود رکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو پاور پلے میں بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی۔ ٹیم میں کچھ نوجوان کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے بھارت کا سامنا نہیں کیا، ان پر خاص دباؤ ہوگا۔ شاہد ہاشمی نے کہا کہ بھارت ورلڈ ٹی 20 چیمپئن ہے اور پاکستان کے خلاف 13 میں سے 10 ٹی 20 میچز جیت چکا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر حمید نے کہا کہ کپتان سلمان علی آغا کی قیادت قابلِ تعریف ہے، تاہم دبئی کی پچ پر کامیابی کے لیے مضبوط بیٹنگ کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Watch Live Public News