ٹک ٹاکر کو معروف اداکارہ پر جھوٹے الزامات لگانے پر دو سال قید کی سزا

ٹک ٹاکر کو معروف اداکارہ پر جھوٹے الزامات لگانے پر دو سال قید کی سزا
کیپشن: ٹک ٹاکر کو معروف اداکارہ پر جھوٹے الزامات لگانے پر دو سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: مصر کی الاسکندریہ عدالت نے معروف اداکارہ وفا عامر کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے پر ٹک ٹاکر مروہ یسری کو دو سال قید کی سزا سنا دی۔

عرب میڈیا کے مطابق، وفا عامر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مروہ یسری نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

عدالت میں مروہ یسری نے اعتراف کیا کہ اس نے وفا عامر پر الزام لگایا تھا کہ وہ انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں اور اسی کے نتیجے میں معروف فٹبالر ابراہیم شیکا کی موت ہوئی، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ شیکا کینسر میں مبتلا تھے اور اپریل 2025 میں 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ملزمہ نے مزید بتایا کہ اسے یہ جھوٹی معلومات "بیک بکس" کے نام سے معروف اسکندریہ کے ایک شخص نے فراہم کی تھیں۔

عدالتی فیصلے کے بعد وفا عامر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر عدالت اور وزارت داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News