ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا، ماہرین کرکٹ

ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا، ماہرین کرکٹ
کیپشن: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا، ماہرین

ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی میں ہوگا، جس پر شائقین کے ساتھ ماہرین کی نظریں بھی جمی ہوئی ہیں۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹاس آج کے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2014 سے اب تک دونوں ٹیموں کے آخری 8 میچز میں سے 7 میں پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم فاتح رہی۔ دبئی میں دونوں ٹیموں کے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ہر بار پہلے بولنگ کرنے والی ٹیم جیتی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں بھارت کو 10 وکٹوں سے اور ایشیا کپ 2022 میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔

خیال رہے کہ بھارت کو ٹورنامنٹ کا فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھاری مارجن سے کامیابیاں حاصل کر کے مضبوط واپسی کی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپن اٹیک کو بھارت کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News