ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا کارکنوں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے دو ٹرینڈز شروع کر دیے ہیں، جو اس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔
یہ ٹرینڈز سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگئے ہیں ۔ پہلے ٹرینڈ میں سوشل میڈیا پر صارفین پی ٹی آئی کی قیادت کی تصاویر والے پوسٹرز لگا رہے ہیں اور حکمران جماعت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بانی چیئرمین کو رہا کیا جائے۔ جبکہ دوسرا ٹرینڈ "عمران" پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم خان کی 12 ستمبر کو کی گئی ٹویٹ پر چلایا جا رہا ہے، جس میں قاسم خان نے لکھا تھا کہ میرے والد عمران خان جیل میں ہیں۔ کیونکہ وہ جمہوریت کے لیے کھڑے تھے۔ انہیں قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، ڈاکٹروں تک رسائی سے انکار کیا جاتا ہے، اور ان کے وکلاء اور اہل خانہ سے ملنے سے روک دیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد اور ان کے ہزاروں حامیوں کو اغوا یا فوجی عدالتوں کے سامنے گھسیٹا جا چکا ہے۔
قاسم خان نے کہا ہے کہ یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے۔ پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے اور میں ان تمام لوگوں سے کہتا ہوں جو انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔ تاکہ عوام کی آواز سنی جائے اور قانون کی حکمرانی بحال ہو۔
اس کے علاوہ تیسرا ٹرینڈ مشن نور کے نام سے چلایا جا رہا ہے جس میں پی ٹی آئی کے تمام لوگ 20 ستمبر کو رات 10 سے 12 بجے اذان دے کر ویڈیو ریکارڈ کریں گے اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔