مودی کا دورہ منی پور، کرفیو، مظاہرے، گو بیک مودی کے نعروں سے استقبال 

مودی کا دورہ منی پور، کرفیو، مظاہرے، گو بیک مودی کے نعروں سے استقبال 

(ویب ڈیسک ) 13 ستمبر 2025 کو مودی نے2 سال بعد منی پور کا  پہلا دورہ کیا۔   انتظامیہ نے سارے علاقے کو علاقے کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا۔

  مودی کا دورہ میں سخت حفاظتی انتظامات ، ڈرون نگرانی ، کرفیو نافذ اور جگہ جگہ چیک پوسٹ لگائی گئیں ۔   منی پور کے عوام میں شدید غم وغصہ، مودی کا دور انتخابی ڈھونگ اور ڈرامہ قرار  دے دیا۔

  منی پور کے عوام نے وزیراعظم مودی کو مسترد کر تے ہوئے پُرامن احتجاج اور ہڑتال کی کال دیدی۔مقامی شہری نے کہا کہ   ’’ مودی کو دو سال بعد یاد آیا کہ منی پور بھی بھارت کا حصہ ہے‘‘۔ مودی کا دورہ عوامی زخموں پر مرہم نہیں، سیاسی دکھاوا ہے۔

  منی پور یونیورسٹی کے طلبہ نے مودی کی آمد پر احتجاج کیا۔  یونیورسٹی کیمپس میں “گو بیک مودی” کے نعرے لگائے گئے۔

  بی جے پی کے ترقیاتی اعلانات مسترد کرتے ہوئے  عوام نے کہا ’’یہ سب ووٹ بینک کا کھیل ہے‘۔

پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھارتی پولیس نےربڑ کی گولیاں چلائیں   گئیں اور  آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جبکہ  متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے ۔

  صحافیوں پر کوریج کی پابندی ، مظالم چھپانے کی کوشش میں میڈیا پر مکمل بلیک آوٹ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ منی پور میں 2023 کے شمال مشرقی نسل پرستانہ تشدد کے اثرات ابھی بھی موجود ہیں  جبکہ  حکومتی رویہ متنازع ہے۔  اقوام متحدہ کی 2025 کی رپورٹ میں بھی منی پور میں تشدد اور اقلیتوں پر حملے، جبری بے دخلی اور غیر انسانی سلوک پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

Watch Live Public News