(ویب ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں سماجی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرادی گئی۔
ٹک ٹاک کو پاکستان میں بین کرنے کے لئے وفاق کو اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون نے استدعا کر دی۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان میں آج کل ٹک ٹاک مافیا لائیو چیٹ کے ذریعے فحاشی و عریانی کو فروغ دے رہا ہے،نوجوان نسل خاص طور پر بچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں، نوجوان لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے کو غلط حرکات کرنے کا کہتے ہیں، یہ عمل ہمارے اسلامی معاشرے کے لئے کبھی بھی قابل برداشت نہیں، نوجوان نسل سستی شہرت اور پیسے کی خاطر دھڑا دھڑ ٹک ٹاک کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔
قرار داد کے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹک ٹاک پر لائیو چیٹ پر فوری پابندی عائد کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔