پاکستان میں پہلی اے آئی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف

پاکستان میں پہلی اے آئی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنسنگ کے عمل کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے پاکستان کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف کروا دی ہے۔ اس خودکار گاڑی کا افتتاح ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے کیا، جسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔

یہ اسمارٹ کار جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس میں:

- اندرونی چہرہ شناخت کرنے والا کیمرہ  

- چار بیرونی کیمرے  

- بائیو میٹرک فنگر پرنٹ اسکینر  

- خودکار ہدایت دینے والا نظام  

- سیٹ بیلٹ و ہینڈ بریک کنفیگریشن چیکر  

ریورس گیئر کے غیر ضروری استعمال پر امیدوار کو خودکار طور پر فیل کرنے والا اے آئی ( AI) فیچرشامل ہیں۔

  ٹیسٹ کے نتائج فوری طور پر خودکار طریقے سے اپ لوڈ کیے جائیں گے، جس سے انسانی مداخلت اور جانبداری کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ گاڑی لاہور میں متعارف کی گئی ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں اسے پنجاب کے دیگر شہروں تک بھی پھیلایا جائے گا۔

حیران کن طور پر، اس پراجیکٹ کو بغیر کسی بیرونی فنڈنگ کے مکمل کیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News