خاتون اپنے ذہنی معذور بیٹے کیساتھ 13ویں منزل سے کود گئیں، تحریری نوٹ بر آمد

خاتون اپنے ذہنی معذور بیٹے کیساتھ 13ویں منزل سے کود گئیں، تحریری نوٹ بر آمد

ویب ڈیسک: 37 سالہ خاتون ساکشی چاولہ نے گریٹر نوئیڈا میں عمارت کی 13ویں منزل سے 11 سالہ ذہنی معذدور بیٹے کے ساتھ چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساکشی چاولہ اپنے شوہر درپن چاولہ اور بیٹے دکشن کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ایش سٹی میں رہتی تھیں، ان کا بیٹا ذہنی معذور تھا جس کا علاج جاری تھا تاہم خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا۔

درپن چاولہ پیشے سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جو واقعے کے وقت گھر پر ہی موجود تھے، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ دوسرے کمرے میں تھے جب انہیں چیخ سنائی دی، بالکونی پر پہنچنے پر انہوں نے اپنی بیوی اور بیٹے کو زمین پر پڑا دیکھا۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ بعدازاں میں انہوں نے درپن چاولہ کے گھر سے ایک نوٹ بھی برآمد کیا جو ساکشی نے خودکشی کرنے سے قبل لکھا تھا۔

خاتون نے نوٹ میں لکھا کہ ہم یہ دنیا چھوڑ رہے ہیں اور آپ سے معافی مانگتے ہیں، ہم اب آپ کو مزید پریشان نہیں کرنا چاہتے، ہماری وجہ سے آپ کی زندگی برباد نہیں ہونی چاہیے، ہماری موت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس واقعے نے پڑوسیوں کو ہلا کر رکھ دیا، ان کا خیال ہے کہ ذہنی دباؤ نے اس عورت کو اس انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

Watch Live Public News