پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عابد نے اپنے اہل خانہ اور سسرالی رشتے داروں پر فائرنگ کی، ملزم کی فائرنگ سے اس کے والد، والدہ، بہن اور بھانجہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی ساس کو بھی قتل کیا، ملزم عابد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔لاہور پولیس نے 5 افراد کے اندوہناک قتل میں ملوث سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ملزم عابد نے آئس کے نشہ میں والد، والدہ، بہن، بھانجے اور خالہ ساس کو قتل کیا۔ آئی جی پنجاب نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا.@DIGOpsLahore pic.twitter.com/SvVjlkOJ0X
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 15, 2022
لاہور (ویب ڈیسک ) لاہور میںانتہائی اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نشے کے عادی ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے ماں باپ، بہن، بھانجے اور ساس کو قتل کر دیا. تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پیش آیا. پولیس کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے . واقعے میںزخمی ہونے والے افراد کو ایمبیولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے.پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔