شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شاداب خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان نے بھی عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر شاداب خان نے حرم میں لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے، جس کے عقب میں بیت اللہ اور بلند ترین کلاک ٹاور بھی نظر آرہا ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے عمرہ ادا کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو دی ، تصویر میں شاداب خان کو احرام باندھے ہوئے خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھے گئے کیپشن میں کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں نے عمرہ ادا کیا ہے۔ شاداب خان نے یہ بھی لکھا کہ عمرے پر انہوں نے پاکستان، انسانیت، امن، ترقی اور سب سے بڑھ کر سب کی صحت کیلئے دعائیں کی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔