قذافی اسٹیڈیم میں نعرے لگ گئے، ' عماد کو اوور دو '، آل راؤنڈر نے کیا ردعمل دیا؟

قذافی اسٹیڈیم میں نعرے لگ گئے، ' عماد کو اوور دو '، آل راؤنڈر نے کیا ردعمل دیا؟
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آل راؤنڈر عماد وسیم کیلئے نعرے لگ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی ، پاکستان کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ تاہم پاکستان کی بولنگ کے وقت جب عماد وسیم باؤنڈری لائن کے پاس کھڑے فیلڈنگ کررہے تھے تو اس وقت تماشائیوں نے نعرے لگانا شروع کردیے کہ 'عماد کو اوور دو'۔ ویڈیو میں دیکھا بھی جاسکتا ہے کہ مداحوں کی جانب سے نعرے بازی کرنے پر عماد ان کی جانب پلٹے اور شکریہ ادا کرنے کے انداز میں ہاتھ اٹھایا ۔ مسلسل نعرے لگانے پر عماد ایک مرتبہ پھر سے شائقین کی جانب پلٹے اور ہاتھ جوڑے ۔ خٰیال رہے کہ کئی عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے عماد وسیم نے گذشتہ روز شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا ، ان سے محض ایک ہی اوور کروایا گیا تھا کہ جس میں انہوں نے 2 رنز دے کر 2 پے در پے وکٹس حاصل کیں تھیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔