الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ نےمودی کےکھوکھلے دعوے کا پردہ چاک کر دیا

کیپشن: الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ نےمودی کےکھوکھلے دعوے کا پردہ چاک کر دیا

پبلک نیوز: مودی سرکار نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے دعویٰ کیا کہ بھارت تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کی بہترین معیشتوں میں سے ایک ہے،الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ نے مودی کے کھوکھلے دعوے کا پردہ چاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی پروفیسرکا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث کرونا کے بعد بھارت کی معاشی صورتحال نہایت ابتر ہو گئی، 2020 میں بھارت کی معیشت بدترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بھارت معاشی تنزلی کے لحاظ سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق 80 فیصد سے زائد بھارتی آبادی معاشی زبوں حالی کا شکار ہے،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم بھارتی معیشت کی گراوٹ کی سب سے اہم وجہ قرار دی گئی،بھارت میں امیر امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،بھارت کی 1 فیصد ایلیٹ آبادی پورے ملک کی تقریبا 40 فیصد سے زائد وسائل پر قابض ہے،بھارت میں وسائل کی عدم مساوات 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
2024 کے سروے کے مطابق بھارت میں 3.44 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بھارت کو غربت سے نکالنے کے لیے مودی سرکار کے دعوے بھی جھوٹے نکلے مودی سرکار نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے غربت کی تعریف ہی بدل دی۔ حکومتی پالیسیوں نے ایسا نمونہ پیش کیا جس سے دھوکا دہی کے تحت کم سے کم بھارتی عوام کو غریب دکھایا گیا اور اعدادوشمار میں بھی ردوبدل کیا گیا ۔
سابق گورنر بھارتی بینک کےمطابق نیو ویلفیئر ازم کے نام سے مودی سرکار نے انتخابات کے قریب آتے ہی ایک بھونڈا ڈرامہ رچایا نیو ویلفیئر ازم نامی ڈرامے کے تحت بھارت کے اصل مسئلوں سے عوام کی توجہ ہٹاتے ہوئے انتخابی فوائد کے لیے یہ مہم استعمال کی گئی، مودی کے دور حکومت میں صحت اور تعلیم کے نظام میں مثبت تبدیلیاں لانا انتہائی مشکل ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق مودی کے زیرِ حکومت پڑھے لکھے ہزاروں بھارتی طلبہ اچھے روزگار سے محروم ہیں ،بھارت میں بنیادی نوکریوں کے حصول کے لیے بھارتی نوجوان عوام خوار ہورہےہیں،بھارت کی 65 فیصد سے زائد پڑھی لکھی عوام مناسب روزگار سے محروم کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔
 انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کےمطابق مودی سرکار کے جھوٹے وعدوں اور ناقص پالیسیوں کے تحت بھارتی نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن بڑھنے لگا،بھارت میں اپنے مستقبل سے مایوس نوجوان روزگار کی تلاش میں اسرائیل اور روس جانے کے خواہشمند رواں سال خوفناک جنگ کی صورتحال کے باوجود ہزاروں بھارتی نوجوان اسرائیل میں نوکریوں کے لیے درخواست دے چکے ہیں ۔
دوسری جانب بھارتی حکومت کی عیاشیوں کا یہ عالم ہے کہ پچھلے 9 سالوں کے دوران 950 ملین ڈالرز مودی حکومت اپنی اشتہار بازیوں اور انتخابی مہمات کے نام پر اڑا چکی ہے الجزیرہ کی رپورٹ کے بعد معاشی طور پر مستحکم ہونے کا بھارتی حکومت کا جھوٹا دعویٰ بےنقاب ہو گیا۔    

Watch Live Public News