وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا حکم آگیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا حکم آگیا
کیپشن: A big order came from Chief Minister Punjab Maryam Nawaz

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بڑا حکم دیتے ہوئے مری میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی اور غیرقانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری گرانے کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مری کے مسائل، ضروریات اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے مری کی ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پلان طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی کا حکم جاری کردیا گیا۔ مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کےلئے سائٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مری میں انٹری پر گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 

دوران اجلاس مری کے لئے دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری دی گئی۔ موجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا۔ مری میں پارکنگ کے لئے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔ مری میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگانے پر غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ مری میں غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نیو مری قائم کرنے کے لیے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مری میں موٹروے کی طرز پر صاف ستھرے ٹوائلٹ بنائے جائیں گے۔

مری کے لئےسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ مری میں تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان پیش کیا گیا۔ جس کی منظوری دیدی گئی۔ مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ مری کی سڑکوں پر گڑھے ختم کرنے اور گلیوں بازاروں کو بحال کیا جائے گا۔ جھینکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

اس موقع پر سابق وزیراعطم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔ تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں، عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ماضی میں پیسے کمانا مقصد رہا،تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا۔

محمد نواز شریف نے کہا کہ سیاحتی مقامات بدانتظامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔ عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین فرض ہے۔ 

Watch Live Public News