صوبہ پنجاب کےصوبائی و قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات

صوبہ پنجاب کےصوبائی و قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات
کیپشن: election
سورس: web desk

ویب ڈیسک:  صوبہ پنجاب کے 12صوبائی اور 2قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری،40لاکھ 44ہزار 552رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے 14حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے 40لاکھ 44ہزار 552رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، رجسٹرڈ ووٹرز میں 21لاکھ 77ہزار 187مرد اور 18لاکھ 67ہزار 365 خواتین ووٹرز ہیں۔

صوبہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لئے 663مردانہ 649زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے، ضمنی انتخابات کی پولنگ کا انعقاد 21اپریل کو کیا جائے گا

 ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مختلف اضلا ع میں پولنگ اسٹاف کی تربیت کا عمل جاری ہے۔