عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا،پاکستان میں بھی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا،پاکستان میں بھی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
کیپشن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا،پاکستان میں بھی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی صارفین تک پہنچنے کو ہیں۔آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 16 اپریل 2025 سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی کی توقع ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

 دیگر مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتیں:
مٹی کا تیل: 7 روپے 47 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان
لائٹ ڈیزل آئل: 7 روپے 21 پیسے تک کمی متوقع

  اوگرا نے ورکنگ مکمل کر لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق ورکنگ اوگرا (OGRA) کو بھجوا دی ہے، جبکہ اوگرا آج ہی اپنی حتمی تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔

حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ٹیکس میں رد و بدل کا امکان بھی موجود

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ٹیکسز کی شرح میں رد و بدل کر کے اوگرا کی تجاویز میں تبدیلی کرے، جیسا کہ گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مارچ 2025 میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا تھا اور بجلی کے بلوں میں ریلیف دے کر قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں، تاہم عوام بڑے ریلیف سے محروم رہے۔

Watch Live Public News