(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا حکومت نے ایسٹر کے پیش نظر مسیحی برادری کو ایڈوانس تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایسٹر کے پیش نظر مسیحی برادری کو تنخواہ اور پنشن20 اپریل کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نےتمام انتظامی سیکرٹریز اور منسلک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹریژری رولز کے تحت مذہبی تہوار سے پانچ دن پہلے تنخواہ ادا کی جائے گی ، مسیحی برادری میں تنخواہ اور پنشن20 اپریل کو تقسیم کرنے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔