پاکستان میں بین المذاہب رواداری کی شاندار مثال: قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

پاکستان میں بین المذاہب رواداری کی شاندار مثال: قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
کیپشن: پاکستان میں بین المذاہب رواداری کی شاندار مثال: قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

ویب ڈیسک: قومی پیغامِ امن کمیٹی حکومتِ پاکستان کے تحت مختلف مکاتبِ فکر اور مذاہب کے قائدین نے فاروق آباد، شیخوپورہ کا دورہ کرکے سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

وفد نے اس دھرم شالہ کا بھی دورہ کیا جس کی دیوار خستہ حالت کے باعث گر گئی تھی، اور باہمی تعاون سے اس کی تعمیرِ نو کرتے ہوئے اس کی تاریخی و مذہبی حیثیت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر تمام مذاہب اور مکاتبِ فکر کے قائدین نے دھرم شالہ کی گری ہوئی دیوار کی تعمیر کیلئے از سرِ نو سنگِ بنیاد رکھا۔

پاکستان میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق آئینِ پاکستان کے تحت محفوظ ہیں، اور مندر، مسجد، گوردوارا یا دھرم شالہ سمیت کسی بھی مذہبی مقام کی ملکیت یا حیثیت تبدیل نہیں ہونے دی جائے گی۔

فاروق آباد کی دھرم شالہ کے حوالے سے کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں، اور یہ مقام اپنی سابقہ تاریخی و مذہبی حیثیت کے مطابق برقرار رہے گا۔

Watch Live Public News