ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لائسنس کی معیاد 20 سال مقرر کر دی گئی : چیئرمین پیمرا

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لائسنس کی معیاد 20 سال مقرر کر دی گئی : چیئرمین پیمرا

ویب ڈیسک: مہتاب اکبر راشدی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، ذیلی کمیٹی اجلاس میں پیمرا ترمیمی بل 2024 پر غور،   چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے کہا ہم ڈراموں میں سیلف سینسرشپ پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق   چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا ایکٹ کی  2023 میں ہونے والی ترمیم نے ادارے کو با اختیار بنایا، کنوینر کمیٹی نے سوال کیا کہ کیا  پیمرا نے کبھی میڈیا کو مددگار ہونے کا تاثر دیا؟ جواب دیتے ہوئے چیئرمین پیمرا محمد سلیم کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا کی حفاظتی شیلڈ ہیں،  ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیمرا کا کہنا تھا کہ پیمرا اتھارٹی میں صحافتی تنظیموں کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔ 

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لائسنس کی معیاد 20 سال مقرر کر دی گئی ہے، ٹی وی چینلز میں پیمرا قواعد پر عملدرآمد کے لئے اندرونی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

کنوینر کمیٹی حکام نے کہا ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو عالمی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔ 

ذیلی کمیٹی نے پیمرا ترمیمی بل 2024 کی حمایت کر دی، رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Watch Live Public News