مائیکرو سافٹ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے "آؤٹ لک لائٹ" بند کرنے کا اعلان

مائیکرو سافٹ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے
کیپشن: مائیکرو سافٹ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے "آؤٹ لک لائٹ" بند کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: مائیکرو سافٹ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنی ای میل ایپ " آؤٹ لک لائٹ" بند کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ایپ 25 مئی کے بعد مکمل طور پر کام کرنا بند کر دے گی، جس کے بعد صارفین اپنے میل باکسز تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ آؤٹ لک لائٹ کو کم وسائل والے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا اور اسے اکتوبر 2025 میں ریٹائر کر دیا گیا تھا، تاہم صارفین کو عارضی طور پر محدود رسائی دی جا رہی تھی۔

مائیکرو سافٹ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد ایپ کھل تو سکے گی، لیکن ای میل تک رسائی اور دیگر اہم فیچرز دستیاب نہیں ہوں گے، جس سے صارفین کو متبادل سروس استعمال کرنا ہوگی۔

Watch Live Public News