ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی
کیپشن: ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ایک بار پھر 5 لاکھ روپے کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3 ہزار 1 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 35 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس ریٹ 4 ہزار 811 ڈالر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 144 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 8 ہزار 404 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News