سنجے دت نے ‘عادت’ گانا اپنی فلم کیلئے مانگا تھا: گوہر ممتاز کا انکشاف

سنجے دت نے ‘عادت’ گانا اپنی فلم کیلئے مانگا تھا: گوہر ممتاز کا انکشاف
کیپشن: سنجے دت نے ‘عادت’ گانا اپنی فلم کیلئے مانگا تھا: گوہر ممتاز کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف گلوکار گوہر ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار سنجے دت نے مشہور گانا ‘عادت’ اپنی فلم کے لیے مانگا تھا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گوہر ممتاز نے بتایا کہ جل بینڈ کے ابتدائی دنوں میں ممبئی میں البم لانچ سے قبل انہیں اطلاع ملی کہ سنجے دت ان کا گانا اپنی فلم میں شامل کرنا چاہتے ہیں، جس پر وہ حیران رہ گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں یہ گانا کسی اور فلم میں شامل ہونے کے باعث سنجے دت کی فلم کا حصہ نہ بن سکا۔

گوہر ممتاز کے مطابق ممبئی میں ملاقات کے دوران سنجے دت نے بتایا کہ انہوں نے ‘عادت’ ایک پاکستانی خاتون کے ذریعے سنا اور یہ گانا ان کی محفلوں میں مقبول رہا۔

گلوکار نے مزید کہا کہ سنجے دت کے علاوہ سلمان خان، جیکی شروف اور انیل کپور بھی اس گانے کو پسند کرتے تھے۔

انہوں نے نوجوان موسیقاروں کو مشورہ دیا کہ اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی سطح پر پہچان حاصل کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو چکا ہے۔

Watch Live Public News