امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان نے انتظامات شروع کر دئیے، ذرائع

امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان نے انتظامات شروع کر دئیے، ذرائع

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے والے مقام پر ہی ہو گا۔

امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کا دوسرا دور پاکستان میں ہونے کا گرین سگنل، پاکستان نے ایران- امریکہ مذاکرات کے انتظامات شروع کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کر دئیے ہیں ، ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے والے مقام پر ہی ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کرے گا۔وفود کے لیے پہلے کی طرح ہی سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے۔پاکستان ان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی بھرپور کوشش کرے گا، مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں اسلام آباد معاہدہ پہ دستخط ہوں گے۔

Watch Live Public News