پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ 11 کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم  میں کھیل جانے والے میچ میں    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز مایوس کن  رہا، نوجوان اوپنر احسن علی 4، کپتان سعود شکیل 16 رنز پر آؤٹ ہوئے۔تجربہ کار بلے باز رائلی روسو 26، جارح مزاج حسن نواز 37 رنز بنا سکے۔شامل حسین 12،ینگ وکٹ کیپر بیٹر خواجہ نافع 20  اور ٹام کرن نے 15 رنز بنائے۔

سفیان مقیم اور محمد باسط کی 3،3 وکٹیں، افتخار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی نے 155 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔کپتان بابر اعظم نے 71 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی، 10 چوکے لگائے۔محمد حارث 35 اور کوشل مینڈس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Watch Live Public News