سونے کی فی تولہ بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی

سونے کی فی تولہ بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی
کیپشن: سونے کی فی تولہ بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2454 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 57 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 256 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔

منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یوم آزادی کی تعطیلات کی وجہ سے بدھ کو صرافہ بازار بند تھا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News