آزاد کشمیر: شدیدبارشیں، تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیلات کا اعلان

آزاد کشمیر: شدیدبارشیں، تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
کیپشن: آزاد کشمیر: شدیدبارشیں، تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں حالیہ شدید طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں 15 اور 16 اگست کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  بارش،لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر آزادکشمیر میں 2 روز کے لیے سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے سے ایک ہی خاندان کے 6  افراد جاں بحق ہوگئے۔

ادھر باغ میں تیز بارش سے ندی نالے بپھر گئےجبکہ سماہنی کے بھمبر نالے میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں بارش لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 10 افراد جان سے گئے۔

Watch Live Public News