باجوڑ:طوفانی بارشیں،لینڈسلائیڈنگ،متعدد گھر تباہ،9افراد جاں بحق

باجوڑ:طوفانی بارشیں،لینڈسلائیڈنگ،متعدد گھر تباہ،9افراد جاں بحق
کیپشن: باجوڑ:طوفانی بارشیں،لینڈسلائیڈنگ،متعدد گھر تباہ،9افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: باجوڑ میں طوفانی بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ جس کے نتیجہ میں متعدد گھر تباہ ہوئے اور 9 افراد بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے علاوہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

ریسکیو حکام نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ باجوڑ کے علاقے جبراڑئی میں متعدد گھر سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی ریلوں کی زد میں آنے کے باعث 9 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی تحصیل سالارزئی کے علاقہ جبراڑئی میں امدادی کاموں کے نگرانی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ گلگت بلتستان میں بھی بارش کے بعد مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

آزاد کشمیر حکومت نے شدید بارشوں کے باعث دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔

Watch Live Public News