بھارت کا یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے

بھارت کا یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے
کیپشن: بھارت کا یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے

ویب ڈیسک: بھارت کے یوم آزادی پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس نےبھارت کے یوم آزادی پر وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی تھی۔ جس کے بعد وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد دی گئی۔

اس کے علاوہ یوم تشکر کے پوسٹر، پاکستانی پرچم، قائداعظم، علامہ اقبال ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جب کہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔

Watch Live Public News