ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں سسرالیوں کے مبینہ تشدد نے بہو کی جان لے لی ہے۔
پولیس حکام نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے نزدیک پیش آیا ہے جہاں سسرالیوں نے مبینہ تشدد سے بہو زندگی کی بازی ہارگئی تاہم سسرالیوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی۔
پولیس کا کہناہےکہ پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی تاہم والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر جب کوٹ ادو گئےتو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔